سری لنکن قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا کی ٹیڈیپ کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد سے ملاقات، پاک سری لنکا تجارتی تعاون کے فروغ پر اتفاق، سری لنکا کے قونصل جنرل کو یادگاری شیلڈ بھی پیش

اسلام آباد : سری لنکا کے قونصل جنرل عالی جناب سنجیوا پٹیوالا نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
سری لنکن قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا کی ٹیڈیپ کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خاص طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور سری لنکا میں منعقد ہونے والی نمائشوں اور تجارتی تقریبات میں ایک دوسرے کی شرکت کو مزید بڑھایا جائے۔
چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی فیض احمد نے قونصل جنرل کو فوڈ اے جی (FoodAG) نمائش کے کامیاب انعقاد سے آگاہ کیا اور اس موقع پر سری لنکا کے وفد کی نمایاں شرکت کو سراہا۔
سری لنکن قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا کی ٹیڈیپ کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد سے ملاقات کے اختتام پر خیرسگالی کے اظہار کے طور پر چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی کی جانب سے سری لنکا کے قونصل جنرل کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
One Response