چین کا 2026 میں کھپت اور معاشی کھلے پن کو فروغ دینے کا اعلان

چین کا کھپت اور معاشی کھلے پن کو فروغ کا اعلان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

چین کا 2026 میں کھپت اور معاشی کھلے پن کو فروغ دینے کا اعلان، اس کے ساتھ ساتھ اشیائے صرف کے تبادلے سے متعلق پالیسیوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیجنگ (شنہوا): چین کی وزارتِ تجارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ سال 2026 کے دوران ملکی کھپت میں اضافے اور معاشی کھلے پن (اوپننگ اپ) کے عمل کو مزید وسعت دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ یہ فیصلہ دو روزہ قومی تجارتی ورک کانفرنس میں کیا گیا جو اتوار کو اختتام پذیر ہوئی۔

کانفرنس کے مطابق قومی تجارتی نظام اخراجات کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مہمات چلائے گا، خدمات کے شعبے میں کھپت کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے اور "شاپ ان چائنا” برانڈ کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اشیائے صرف کے تبادلے سے متعلق پالیسیوں میں بھی بہتری لائی جائے گی۔

کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل، ماحول دوست اور صحت سے متعلق کھپت کے رجحانات کو فروغ دیا جائے گا جبکہ ملک بھر میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں موجود امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی تعاون مضبوط، جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی قائم
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات

چین اشیاء کی تجارت کے معیار کو بہتر بنانے، خدمات اور برآمدات میں وسعت پیدا کرنے اور ڈیجیٹل و ماحول دوست تجارت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرے گا، تاکہ "ایکسپورٹ ٹو چائنا” برانڈ کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے چین خدمات کے شعبے میں رسائی کو مزید آسان بنائے گا، سرمایہ کاری کے فروغ کے نظام کو بہتر کرے گا اور غیر ملکی کمپنیوں کے لیے سہولیات میں اضافہ کرے گا، جس کے تحت "انوسٹ ان چائنا” برانڈ کو تقویت دی جائے گی۔

مزید برآں، معاشی کھلے پن کو وسعت دینے کے لیے چین بین الاقوامی تجارت کے اعلیٰ معیارات سے ہم آہنگی پیدا کرے گا، آزمائشی آزاد تجارتی زونز اور ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کو اپ گریڈ کرے گا اور عالمی نمائشوں کا مؤثر انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کھپت اور معاشی کھلے پن کو فروغ کرنے کے اقدامات چین کی معیشت کو مستحکم بنانے، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے اور عالمی تجارت میں اپنا کردار مزید مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]