بگ بیش لیگ: سست ترین بیٹرز کی فہرست میں محمد رضوان اور بابراعظم سرفہرست

بگ بیش لیگ میں محمد رضوان اور بابراعظم کی سست بیٹنگ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

بگ بیش لیگ: سست ترین بیٹرز کی فہرست میں محمد رضوان اور بابراعظم سرفہرست، شائقین اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

بگ بیش لیگ کے رواں سیزن میں سست رفتار بیٹنگ کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں پاکستان کے دو مایہ ناز کرکٹرز محمد رضوان اور بابراعظم نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

میگا ایونٹ میں دونوں پاکستانی بیٹرز سے اپنی اپنی ٹیموں کو جارحانہ بیٹنگ کی بڑی توقعات تھیں، تاہم دونوں کھلاڑی ہارڈ ہٹنگ کے بجائے روایتی اور محتاط انداز میں کھیلتے دکھائی دیے، جس پر شائقین اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں شکست
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی20 سیریز کا فیصلہ کن میچ

اعداد و شمار کے مطابق محمد رضوان رواں سیزن میں سب سے کم اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر ثابت ہوئے۔ انہوں نے 10 اننگز میں 187 رنز اسکور کیے تاہم ان کا اسٹرائیک ریٹ 102.74 رہا، جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لحاظ سے خاصا کم تصور کیا جا رہا ہے۔ حیران کن طور پر محمد رضوان ایک بھی نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور ان کی بیٹنگ اوسط 18.7 رہی۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم موجود ہیں، جن کا اسٹرائیک ریٹ 107.48 ریکارڈ کیا گیا۔ بابراعظم نے 9 میچز میں 201 رنز بنائے، جن میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کی اوسط 28.71 رہی، تاہم جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی اسٹرائیک ریٹ بھی تنقید کی زد میں ہے۔

تیسرے نمبر پر کونسٹاس رہے جن کا اسٹرائیک ریٹ 110.21 تھا جبکہ ٹام روجرز نے 127.50 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے فہرست میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ٹیموں کو تیز رفتار رنز کی ضرورت ہوتی ہے اور اسٹرائیک ریٹ کسی بھی بیٹر کی کارکردگی جانچنے کا اہم پیمانہ بن چکا ہے، ایسے میں پاکستان کے اسٹار بیٹرز محمد رضوان اور بابراعظم کی سست بیٹنگ ٹیموں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]