مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، سبی شاہراہ بند کرنے کے منصوبہ بند 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی دہشتگردوں کے خلاف
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، سبی شاہراہ بند کرنے کے منصوبہ بند 5 دہشتگرد ہلاک، دہشتگردوں کے قبضے سے 5 سب مشین گنز بمعہ گولہ بارود، 7 دستی بم اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد

مستونگ : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان نے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشتگرد کوئٹہ–سبی شاہراہ کو بلاک کرنے اور سیکیورٹی فورسز و شہری ٹریفک کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی جرگے سے تیراہ میں آپریشن کے حوالے سے خطاب
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع خیبر کے مشران سے خطاب

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مسلح دہشتگرد مستونگ کے علاقے دشت میں موجود ہیں اور تخریبی کارروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی کوئٹہ کی ٹیمیں فوری طور پر علاقے میں پہنچیں اور مشتبہ مقام کی نگرانی شروع کر دی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران 5 نامعلوم دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی دشوار گزار اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے 5 سب مشین گنز بمعہ گولہ بارود، 7 دستی بم اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے بتایا جا رہا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری اور باقی نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری ہے، جبکہ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]