ایران سے مبینہ قتل کی دھمکیوں پر ٹرمپ کی غیر معمولی وارننگ، ’’کچھ ہوا تو پورا ایران مٹا دیا جائے گا

ایران کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی وارننگ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ایران سے مبینہ قتل کی دھمکیوں پر ٹرمپ کی غیر معمولی وارننگ، ’’کچھ ہوا تو پورا ایران مٹا دیا جائے گا


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے مبینہ قتل کی دھمکیوں کے بعد انتہائی سخت اور غیر معمولی ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے ساتھ کچھ بھی ہوا تو پورے ایران کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے انہیں مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے پیشِ نظر انہوں نے امریکی سیکیورٹی اداروں کو انتہائی سخت اور واضح احکامات جاری کر دیے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے مطابق،

’’میں نے واضح ہدایات دے دی ہیں کہ اگر میرے ساتھ کچھ بھی ہوا تو پورے ایران کو اڑا دیا جائے، کرۂ ارض سے ایران کا نقشہ بھی مٹا دیا جائے گا۔‘‘

بائیڈن انتظامیہ پر تنقید

صدر ٹرمپ کی غیر معمولی وارننگ دیتے ہوئے سابق امریکی صدر جو بائیڈن پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ جب ایران کی جانب سے پہلی بار اس نوعیت کی دھمکیاں سامنے آئیں تو بائیڈن انتظامیہ کو فوری اور سخت ردِعمل دینا چاہیے تھا۔

ٹرمپ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر کے خلاف کارروائی کا دعویٰ
سابق امریکی سفیر کے بیان نے امریکا اور ایران کے تعلقات پر نئے سوالات کھڑے کر دیے

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسی دھمکیاں کسی عام امریکی شہری کو بھی دی جاتیں تو وہ اس پر بھی بھرپور جواب دیتے، لیکن یہاں تو براہِ راست امریکی صدر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایران کو پہلے بھی سخت وارننگ

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرمپ کی غیر معمولی وارننگز دے چکے ہیں کہ اگر مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو امریکا کی جانب سے بھرپور فوجی کارروائی کی جائے گی۔ تاہم بعد ازاں انہوں نے ایران کی جانب سے مبینہ طور پر سیکڑوں سزائے موت منسوخ کرنے کے اقدام کو سراہا بھی تھا۔

ایران میں احتجاجی مظاہرے جاری

ایران میں 28 دسمبر سے مہنگائی، کرنسی کی قدر میں شدید کمی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

امریکی ادارے ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی کے مطابق:

سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک

6 ہزار سے زائد افراد زخمی

26 ہزار سے زائد مظاہرین گرفتار کیے جا چکے ہیں

سیکڑوں مظاہرین کو پھانسی دینے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم تاحال عمل درآمد نہیں ہوا

ایران کا الزام

ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرے مکمل منصوبہ بندی کے تحت کرائے جا رہے ہیں، جن کے پیچھے امریکا اور اسرائیل ہیں اور ان کا مقصد ایران میں حکومت کی تبدیلی ہے۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]