چترال کے علاقے ڈومیل میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

چترال کے علاقے ڈومیل میں برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو کارروائی
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

چترال کے علاقے ڈومیل میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی،شدید سردی اور برفباری کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا

چترال : خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے علاقے ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

ڈی سی آفس چترال کے مطابق چترال کے علاقے ڈومیل میں برفانی تودہ ایک رہائشی مکان پر اچانک آن گرا، جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر دب گیا۔ واقعے میں 4 خواتین اور 5 مرد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک بچہ زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

وادی تیراہ میں شدید برفباری کے دوران آئی ڈی پیز کا ریسکیو آپریشن
وادی تیراہ میں شدید برفباری کے بعد متاثرہ خاندانوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی ہیں، جبکہ زخمی بچے کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدید سردی اور برفباری کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے تعاون سے سرچ آپریشن مکمل کیا گیا۔

واضح رہے کہ صوبے کے مختلف بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہے۔ اسی تناظر میں ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بھی شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے، جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے اور انہیں عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]