آئی سی سی کا بڑا فیصلہ: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ شامل، خط باضابطہ طور پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کو بھی ارسال کیا گیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے یہ بڑا قدم اٹھایا۔ چند روز قبل آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو معاملات حل کرنے کے لیے 24 گھنٹوں کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ وقت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے ہفتے کی صبح آئی سی سی بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ بنگلادیش کے مطالبات آئی سی سی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتے اور بنگلادیش بورڈ آئی سی سی فیصلوں پر عمل درآمد میں ناکام رہا۔
اسی بنیاد پر آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیش کی جگہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ خط باضابطہ طور پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کو بھی ارسال کیا گیا، جو آئی سی سی بورڈ کے رکن ہیں۔
آئی سی سی نے کرکٹ اسکاٹ لینڈ کو بھی باضابطہ دعوت نامہ ارسال کر دیا ہے، تاہم اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ کو یہ موقع ماضی کے آئی سی سی ایونٹس میں شاندار کارکردگی اور موجودہ عالمی درجہ بندی (14ویں نمبر) کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں تیسری پوزیشن پر رہا تھا، جبکہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔
🚨 BREAKING 🚨
ICC has officially replaced Bangladesh with Scotland at the ICC men's T20 World Cup 2026
Scotland will be placed in Group C alongside Italy, Nepal, West Indies and England pic.twitter.com/Yi3qNm2TTc
— Cricbuzz (@cricbuzz) January 24, 2026