add_action('init', function () { error_log('LOCALE TEST: ' . get_locale()); }); متنازع ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی کو 17، 17 سال قید

متنازع ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا

متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

متنازع ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا، جب کہ پیکا ایکٹ کے سیکشن 11 کے تحت دونوں ملزمان کو بری کر دیا گیا

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ گرفتار
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کمرہ عدالت میں مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت سزائیں سنائیں۔ فیصلہ سنانے کے وقت اسپیشل پراسیکیوٹرز بیرسٹر فہد اور رانا عثمان عدالت میں موجود تھے، تاہم ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے کوئی بھی وکیل کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھا۔

عدالت کی جانب سے جاری 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو پیکا ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت 5 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح پیکا ایکٹ کے سیکشن 10 کے تحت دونوں کو 10 سال قید اور 3 کروڑ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پیکا ایکٹ کے سیکشن 26 اے کے تحت دونوں ملزمان کو مزید 2 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، جب کہ پیکا ایکٹ کے سیکشن 11 کے تحت دونوں ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

یوں عدالت نے مجموعی طور پر ایمان مزاری اور ہادی علی کو 17، 17 سال قید اور 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

 

One Response

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:14 AM
طلوع آفتاب04:58 AM
ظہر12:10 PM
عصر03:54 PM
مغرب07:21 PM
عشاء09:05 PM