امریکا میں شدید ترین برفانی طوفان: 11 افراد ہلاک، 19 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

امریکا میں شدید ترین برفانی طوفان کے مناظر
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

امریکا میں شدید ترین برفانی طوفان: 11 افراد ہلاک، 19 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

واشنگٹن: امریکا میں آنے والے شدید ترین برفانی طوفان کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ خراب موسمی حالات کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ اور لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شدید برفباری، ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کے باعث حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ٹیکساس سے نیو انگلینڈ تک تباہ کن موسم

امریکا میں شدید ترین برفانی طوفان کے باعث ٹیکساس سے نیو انگلینڈ تک وسیع علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں برف باری کے ساتھ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک کم ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

مختلف ریاستوں میں ہلاکتیں

نیو یارک کے میئر زہران ممدانی کے مطابق اتوار کے روز شہر میں 5 افراد کھلے آسمان تلے مردہ پائے گئے۔
ٹیکساس میں حکام نے 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ ریاست لوئیزیانا میں 2 افراد ہائپوتھرمیا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

ریاست آئیووا کے جنوب مشرقی علاقے میں خراب موسم کے باعث ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

وادی تیراہ برفباری ریلیف آپریشن پاک فوج
وادی تیراہ میں شدید برفباری کے بعد پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں

لاکھوں صارفین بجلی سے محروم

خبر رساں ایجنسی کے مطابقامریکا میں شدید ترین برفانی طوفان کے باعث پیر تک 8 لاکھ 20 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم رہے، جن میں اکثریت جنوبی ریاستوں کے رہائشیوں کی ہے جہاں طوفان ہفتے کے روز شدید ترین رہا۔

گھروں میں رہنے کی ہدایات

ٹیکساس، نارتھ کیرولائنا اور نیویارک سمیت متعدد ریاستوں میں حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور ہنگامی صورتِ حال میں ہی باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

20 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

امریکا میں شدید ترین برفانی طوفان کے باعث کم از کم 20 امریکی ریاستوں اور وفاقی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

ہوائی سفر مفلوج

واشنگٹن، فلاڈیلفیا اور نیویارک کے بڑے ہوائی اڈوں پر تقریباً تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق ہفتے کے روز سے اب تک اندرون و بیرون ملک 19 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]