ساؤتھ ایشین گیمز 2027 پاکستان میں ہوگا، ایونٹ 23 سے 31 مارچ تک ہوگا

ساؤتھ ایشین گیمز 2027 پاکستان میں اولمپک ایسوسی ایشن کونسلکی منظوری
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ساؤتھ ایشین گیمز 2027 پاکستان میں ہوگا، ایونٹ 23 سے 31 مارچ تک ہوگا، باضابطہ منظوری ایشین اولمپک کونسل کے اجلاس میں دی

اسلام آباد: ساؤتھ ایشین گیمز مارچ 2027 میں پاکستان میں منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز 23 مارچ سے 31 مارچ 2027 تک ہوں گے۔ ایونٹ کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا جبکہ نئی تاریخوں کی باضابطہ منظوری ایشین اولمپک کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخیں تاشقند میں منعقدہ ایشین اولمپک کونسل کے اجلاس کے دوران فائنل کی گئیں۔ اجلاس میں صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نے شرکت کی جبکہ وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) محی الدین وانی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایشین اولمپک کونسل کو ساؤتھ ایشین گیمز کے کامیاب، محفوظ اور معیاری انعقاد کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ حکومتی نمائندوں نے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان کھیلوں کے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تمام انتظامی، سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر سے متعلق امور بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

آئی سی سی ورلڈکپ سے بنگلا دیش کی بے دخلی پر پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ امکان
بنگلا دیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے آپشنز زیر غور

واضح رہے کہ 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں میں ماضی میں متعدد بار تبدیلی کی گئی تھی، تاہم اب پہلی مرتبہ ایونٹ کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ساؤتھ ایشین گیمز 2027 پاکستان میں منعقد کے فیصلے کو کھیلوں کے فروغ اور عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ساؤتھ ایشین گیمز میں جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، جن میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ شامل ہیں۔ ایونٹ کے دوران مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں ایتھلیٹکس، کرکٹ، ہاکی، فٹبال، کبڈی، ویٹ لفٹنگ اور دیگر کھیل شامل ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کو خطے میں کھیلوں کے مرکز کے طور پر دوبارہ متعارف کرانے میں مدد دے گی۔ اس ایونٹ سے نہ صرف مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا بلکہ کھیلوں سے وابستہ صنعت، سیاحت اور معیشت کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز 2027 پاکستان میں انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور آئندہ مہینوں میں وینیوز، سیکیورٹی پلان اور لاجسٹک انتظامات سے متعلق تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]