افواج پاکستان کا دہشتگردوں پر ایک اور کاری وار، خیبرپختونخوا میں 13 خوارج ہلاک
افواج پاکستان نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ، خیبر، جنوبی وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں 5، خیبر اور جنوبی وزیرستان میں 5 جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
On 05 March 2025, fifteen terrorists belonging to Indian proxy, Fitna al Khwarij and Fitna al Hindustan, were killed in two separate operations in Balochistan.
An intelligence based operation (IBO) was conducted in Harnai District on reported presence of Khwarij ex Fitna al…
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 8, 2026