افغانی قابل اعتماد لوگ نہیں، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا عزم
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

افغانی قابل اعتماد لوگ نہیں، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں حملے ہو رہے ہیں اور جب تک خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہیے۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا اور فتنہ الخوارج کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں افواج پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن
افواج پاکستان کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 13 دہشتگرد ہلاک

افغانستان کے رویے پر سخت تنقید

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور عوام کا موجودہ رویہ نہ ماضی میں قابل قبول تھا، نہ آج ہے اور نہ ہی مستقبل میں قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بات چیت اور سفارتی ذرائع سے مسائل حل کرنے کی کئی کوششیں کیں تاہم مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ افغانستان نے ہمیشہ دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کی ہے اور اگر افغانستان کی حمایت نہ ہوتی تو یہ دہشتگرد گروہ کب کے ختم ہو چکے ہوتے۔

دہشتگردی کے خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا عزم

وزیر دفاع کے مطابق موجودہ صورتحال کو منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے اور پاکستان دہشتگردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا تاکہ ملک میں امن قائم کیا جا سکے۔

بھارت پر بھی تنقید

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ براہ راست جنگ کر کے دیکھ لی ہے اور پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو بھی شکست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہر اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے جس سے پاکستان کو نقصان پہنچ سکے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]