امریکا ایران جنگ رکوانے میں پاکستان متحرک، ٹرمپ اور عاصم منیر میں رابطہ

ڈونلڈ ٹرمپ اور عاصم منیر میں رابطہ، پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے متحرک۔
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

امریکا ایران جنگ رکوانے میں پاکستان متحرک، ٹرمپ اور عاصم منیر میں رابطہ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں

اسلام آباد: پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں، اسی سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

ایران کی جنگ بندی شرائط مشرق وسطیٰ کشیدگی
ایران کی جانب سے جنگ بندی کیلئے 6 اہم شرائط پیش

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بھی اس حساس سفارتی ٹرمپ اور عاصم منیر میں رابطہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔

دوسری جانب عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر نے مذاکرات کی حمایت کر دی ہے، تاہم اس حوالے سے ایران کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور جلد ایک حتمی معاہدہ سامنے آ سکتا ہے، تاہم ایرانی حکام نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی براہ راست بات چیت سے انکار کیا تھا۔

عالمی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ مذاکرات کے لیے اسلام آباد کو ایک اہم مقام کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے، جہاں امریکا اور ایران کے نمائندوں کے درمیان بات چیت ہو سکتی ہے۔

مبصرین کے مطابق اس صورتحال میں پاکستان کی سفارتی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اسلام آباد خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

تاہم واضح رہے کہ ایرانی حکومت کی جانب سے مذاکرات یا سپریم لیڈر کی حمایت سے متعلق ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی، جس کے باعث صورتحال بدستور غیر یقینی ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]