پاکستان کی ثالثی سے امریکا اور ایران کے درمیان اہم پیش رفت ہوئی، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف
واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان مثبت اور مضبوط پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، جسے ممکنہ امن مذاکرات کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میںامریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ امریکا نے پاکستان کی خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 نکات پر مشتمل ایک جامع ایکشن پلان تیار کیا ہے، جو ممکنہ امن معاہدے کے فریم ورک کی بنیاد بن سکتا ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کو پاکستان نے بطور ثالث آگے بڑھایا اور ایران تک پہنچایا۔
اامریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کے مطابق اس 15 نکاتی ایکشن لسٹ پر ایران کی جانب سے بھی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سفارتی کوششیں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں اور دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے میں سنجیدہ ہیں۔

اسٹیو وٹکوف نے مزید کہا کہ پاکستان اس پورے عمل میں ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ سفارتی کوششیں جاری رہیں تو مستقبل میں براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان کا ثالثی کردار اس کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کی علامت ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات نے اسے اس حساس معاملے میں ایک قابل اعتماد ثالث بنا دیا ہے۔
عالمی مبصرین کے مطابق اگر پاکستان کی یہ سفارتی کوششیں کامیاب رہتی ہیں تو نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے بلکہ مشرق وسطیٰ میں امن کے امکانات بھی روشن ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کا سفارتی کردار مزید مضبوط ہونے کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم پاکستان سمیت مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کے بعد مذاکرات کے امکانات دوبارہ پیدا ہو گئے ہیں، جسے عالمی سطح پر مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Iran has been reluctant to accept U.S. terms, at least publicly, but U.S. and Pakistani officials say the negotiations are real.https://t.co/dg1GShn6tQ
— The Washington Times (@WashTimes) March 27, 2026