ٹرمپ کا فرانسیسی صدر میکرون اور اہلیہ پر طنز، نیٹو اتحاد پر بھی شدید تنقید

ڈونلڈ ٹرمپ کا فرانسیسی صدر میکرون پر طنز
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ٹرمپ کا فرانسیسی صدر میکرون اور اہلیہ پر طنز، نیٹو اتحاد پر بھی شدید تنقید، ٹرمپ نے کہا کہ میکرون کو فون کیا جن کی اہلیہ ان کے ساتھ انتہائی برا سلوک کرتی ہیں

واشنگٹن (2 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نجی ظہرانے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور ان کی اہلیہ بریجیٹ میکرون پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بریجیٹ میکرون اپنے شوہر کے ساتھ برا سلوک کرتی ہیں، جبکہ انہوں نے نیٹو اتحادیوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے یوٹیوب چینل پر مختصر وقت کے لیے پوسٹ ہونے والی ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ان کی ضرورت نہیں تھی، لیکن میں نے پھر بھی رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فرانسیسی صدر میکرون کو فون کیا جن کی اہلیہ ان کے ساتھ انتہائی برا سلوک کرتی ہیں۔

ایران جنگ خاتمہ شرائط مسعود پزشکیان بیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان جنگ کے خاتمے سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون ابھی تک "جبڑے پر پڑنے والے مکے” کے اثر سے باہر نہیں نکل سکے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا اشارہ مئی 2025 ویڈیو واقعہ کی جانب تھا، جس میں بظاہر بریجیٹ میکرون کو ویتنام کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر کے چہرے کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

امریکی صدر نے فرانسیسی لہجے کی نقل کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے خلیج میں بحری جہاز بھیجنے کی درخواست کی تو فرانسیسی صدر میکرون نے جواب دیا کہ ہم یہ تب کریں گے جب جنگ جیت لی جائے گی۔ اس پر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ جیتنے کے بعد انہیں فرانسیسی مدد کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر نیٹو اتحاد کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "کاغذی شیر” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کبھی بڑی جنگ چھڑی تو یہ دفاعی اتحاد مؤثر کردار ادا نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دوبارہ وائٹ ہاؤس کا منصب سنبھالنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اعلیٰ حکام مسلسل نیٹو اتحاد پر تنقید کرتے آ رہے ہیں، جس سے مغربی اتحادیوں کے درمیان اختلافات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]