لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 6.3 شدت کا زلزلہ، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

ملک بھر میں 6.3 شدت کا زلزلہ، لاہور اسلام آباد میں جھٹکے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 6.3 شدت کا زلزلہ، شہری گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا

لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، پنجاب اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جبکہ گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں 6.3 شدت کا زلزلہ رات 9 بج کر 13 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

طوفانی بارشوں کی پیشگوئی پاکستان موسم الرٹ ژالہ باری
ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات کی وارننگ

ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز نجیب احمد کے مطابق اس زلزلے کے آفٹر شاکس بھی آ سکتے ہیں اور بعض علاقوں میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

چترال میں شدید زلزلے کے باعث پہاڑی پتھر گرنے اور دیواریں گرنے کی آوازیں سنائی دی گئیں جبکہ ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔

اسی طرح مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بنوں میں تاحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

جن دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں مری، جہلم، وہاڑی، کامونکی، نارووال، گجرات، سیالکوٹ، شرقپور شریف، پھولنگر، پھالیہ، حضرو، گوجرہ، شاہ پور صدر، پسرور، مردان، ہنگو، بونیر، صوابی، جمرود، کوہاٹ، شکرگڑھ اور گردونواح شامل ہیں۔

ملک بھر میں 6.3 شدت کا زلزلہ کے بعد ریسکیو اداروں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]