ایران میں تباہ امریکی طیارے کے کرنل کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی تصدیق، کرنل ایران کے خطرناک پہاڑی علاقے میں دشمن کے پیچھے موجود تھے
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں تباہ ہونے والے F‑15 فائٹر جیٹ کے ویپن آفیسر کو بحفاظت ریسکیو کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے تاریخ کے بڑے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں سے ایک کامیابی سے مکمل کر لیا۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی فوج نے ایک بہادر کریو ممبر کو دشمن کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کرایا جو ایک کرنل بھی ہیں۔
دشمن کے علاقے میں خطرناک آپریشن
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکی طیارے کے کرنل ایران کے خطرناک پہاڑی علاقے میں دشمن کے پیچھے موجود تھے جہاں دشمن ان کا تعاقب کر رہا تھا اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ خطرہ بڑھ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران

کمانڈر اِن چیف
سیکریٹری آف وار
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف
اور امریکی فوجی
مسلسل 24 گھنٹے امریکی طیارے کے کرنل کی لوکیشن کی نگرانی کرتے رہے اور ان کی بحفاظت واپسی کیلئے منصوبہ بندی کرتے رہے۔
درجنوں جنگی طیاروں کی مدد سے ریسکیو
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے احکامات پر امریکی فوج نے دنیا کے مہلک ترین ہتھیاروں سے لیس درجنوں طیارے بھیجے تاکہ زخمی کرنل کو بحفاظت نکالا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران کرنل زخمی بھی ہوئے تاہم وہ اب محفوظ ہیں اور جلد مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔
امریکی فوج کا تاریخی دعویٰ
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ فوجی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ دو امریکی پائلٹس کو دشمن کے گہرے علاقے سے الگ الگ بحفاظت نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ
"ہم کبھی بھی کسی امریکی سپاہی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے”
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں آپریشنز بغیر کسی امریکی ہلاکت کے مکمل ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی فضاؤں پر مکمل فضائی برتری حاصل کر لی ہے۔
🚨“WE GOT HIM! My fellow Americans, over the past several hours, the United States Military pulled off one of the most daring Search and Rescue Operations in U.S. History, for one of our incredible Crew Office Members, who also happens to be a highly respected Colonel, and who I… pic.twitter.com/FNPWV6MPvA
— The White House (@WhiteHouse) April 5, 2026