اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان اور فرانس کا لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش
پاکستان اور فرانس نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امن کے مکمل نفاذ پر زور دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بیروٹ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا

اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ مین فرانسیسی وزیر خارجہ نے جنگ بندی یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کی حمایت کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے لبنان میں جاری کشیدگی اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مکمل جنگ بندی کے نفاذ اور احترام کی اہمیت پر زور دیا۔
تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق
تجارت بڑھانے پر اتفاق
اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کا عزم
سفارتی رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے قریبی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
حکام کے مطابق پاکستان خطے میں امن اور سفارتی تعاون کیلئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
DPM/FM Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received a phone call today from Foreign Minister of France, Jean-Noël Barrot @jnbarrot.
FM Barrot congratulated Pakistan on its role in securing the initial ceasefire agreement and expressed support for Pakistan’s continued… pic.twitter.com/9Mt1SGhRXK
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) April 10, 2026
One Response