ایران کا بڑا اعلان: امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں، ایران نے مخصوص محفوظ راستے مقرر کر دیے ہیں جہاں سے جہاز محفوظ انداز میں گزر سکیں گے
تہران: ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکا کے بحری جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ کسی دشمنی پر مبنی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں۔
بی بی سی فارسی کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت کھلی ہوئی ہے، تاہم بحری جہازوں کے محفوظ گزرنے کے لیے ایرانی افواج کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔
جہازوں کی سیکیورٹی کیلئے ایرانی اقدامات
ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ کے مطابق

جہازوں کو محفوظ راستوں سے گزارا جائے گا
ایرانی افواج تکنیکی اور سیکیورٹی تعاون فراہم کریں گی
جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا
انہوں نے کہا کہ ایران نے مخصوص محفوظ راستے مقرر کر دیے ہیں جہاں سے جہاز محفوظ انداز میں گزر سکیں گے۔
ٹرمپ کے بیان کے بعد ایرانی وضاحت
امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کے معاملے میں مناسب رویہ اختیار نہیں کر رہا۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران کا رویہ طے شدہ معاہدوں کے خلاف ہے، جس کے بعد ایرانی حکام کی جانب سے یہ وضاحت سامنے آئی ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی تیل کی منڈی اور خطے کی سیکیورٹی کیلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
Iran’s Deputy FM Saeed Khatibzadeh says Hormuz Strait is open but ships must coordinate with Iranian forces due to mines and other wartime measures.
All vessels, including US ones, can pass as long as there is no “hostile behaviour.” pic.twitter.com/0w8Kr9GDux
— Al Jazeera English (@AJEnglish) April 9, 2026