سندھ میں کفایت شعاری پالیسی نافذ، دکانیں اور شاپنگ مالز جلد بند کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا کفایت شعاری پالیسی کے تحت دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

سندھ میں کفایت شعاری پالیسی نافذ، دکانیں اور شاپنگ مالز جلد بند کرنے کا اعلان، تندور، دودھ کی دکانیں، بیکریز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، کلینکس، اسپتال، پیٹرول پمپس مستثنیٰ

کراچی: سندھ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی نافذ کرتے ہوئے دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز جلد بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ کر دیے ہیں۔

نئے اوقات کار کیا ہوں گے؟

نوٹیفکیشن کے مطابق:

کراچی سمیت ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند ہوں گی
دیگر اضلاع میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہوں گی
شاپنگ مالز بھی انہی اوقات کے مطابق بند ہوں گے
ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کیلئے نیا شیڈول

عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ، برینٹ اور امریکی خام تیل نئی بلند سطح پر

حکومت سندھ کے مطابق:

ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے
ہوم ڈیلیوری پر کوئی پابندی نہیں ہوگی
ٹیک اوے سروس بھی جاری رہے گی
شادی ہالز کیلئے نئی ہدایات

نوٹیفکیشن کے مطابق:

شادی ہالز کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک اجازت ہوگی
بینکوئٹ ہالز بھی اسی شیڈول کے مطابق کام کریں گے
کن شعبوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا؟

نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل کاروبار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے:

تندور، دودھ کی دکانیں، بیکریز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، کلینکس، اسپتال، پیٹرول پمپس


فوری عملدرآمد کی ہدایت

حکومت سندھ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ پولیس کے تعاون سے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

دیگر صوبوں میں بھی فیصلے

واضح رہے کہ پاکستان میں وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت پنجاب اور بلوچستان میں بھی مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے کا مقصد بجلی کی بچت اور توانائی بحران پر قابو پانا ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]