پاک بحریہ کا بڑا دفاعی کارنامہ: اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، تجربہ پاک بحریہ کی تکنیکی برتری اور دفاعی تیاریوں کا واضح ثبوت قرار
پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، جسے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
پاک بحریہ کے جنگی جہاز سے فائر کیے گئے برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا۔
نیول چیف نے تجربے کا مشاہدہ کیا
ایڈمرل نوید اشرف سمیت منصوبے سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل فائرنگ کا براہ راست مشاہدہ کیا۔

پاک بحریہ کے مطابق:
اینٹی شپ بیلسٹک میزائل طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے
جدید گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے
دشمن کے دفاعی نظام سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے
انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بناتا ہے
یہ کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی تکنیکی برتری اور دفاعی تیاریوں کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔
اعلیٰ قیادت کی مبارکباد
صدر پاکستان، شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے میزائل تجربے میں حصہ لینے والے یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
ماہرین کے مطابق یہ کامیاب تجربہ:
پاکستان کی بحری دفاعی صلاحیت میں اضافہ
دشمن کیلئے مؤثر دفاعی پیغام
مقامی دفاعی ٹیکنالوجی میں پیش رفت
خطے میں اسٹریٹجک توازن برقرار رکھنے میں مددگار
قرار دیا جا رہا ہے۔
#ISPR
Rawalpindi, 16 April, 2026
In a resolute display of preparedness and precision-strike capability, Pakistan Navy successfully conducted a Live Weapon Firing of an indigenously developed Ship-Launched Anti-Ship Missile, accurately engaging its target with high speed at… pic.twitter.com/iXtDwjYvD3
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) April 16, 2026