ٹرمپ کا بڑا اعلان: امریکی وفد ایران مذاکرات کیلئے اسلام آباد روانہ

امریکی وفد ایران مذاکرات کیلئے اسلام آباد روانہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ٹرمپ کا بڑا اعلان: امریکی وفد ایران مذاکرات کیلئے اسلام آباد روانہ، نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور جیرد کشنر پر مشتمل وفد پاکستان روانہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے امریکی وفد اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکا ہے، جبکہ پیش رفت کی صورت میں انہوں نے خود ایرانی قیادت سے ملاقات کی بھی پیشکش کر دی ہے۔

امریکی جریدے دی نیو یارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور جیرد کشنر پر مشتمل امریکی وفد ایران کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہو چکا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی وفد اگلے چند گھنٹوں میں مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "وہ اسلام آباد وقت کے مطابق آج رات وہاں پہنچ جائیں گے۔”

آبنائے ہرمز پر عاصم منیر کا ٹرمپ سے اہم رابطہ
آرمی چیف عاصم منیر نے ٹرمپ سے آبنائے ہرمز ناکہ بندی پر بات کی

صدر ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے شکوک و شبہات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات یقینی طور پر ہونے جا رہے ہیں اور وہ اس وقت یہ فرض کر رہے ہیں کہ تمام فریق سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا، "لہٰذا میں اس وقت فرض کروں گا کہ کوئی بھی کھیل نہیں کھیل رہا ہے۔”

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی تو وہ خود ایرانی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایرانی رہنماؤں سے ملاقات میں کوئی مسئلہ نہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا، "اگر وہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس بہت قابل لوگ موجود ہیں، لیکن مجھے ان سے ملنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔”

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی وفد کی مذاکرات کیلئے اسلام آباد آمد خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم سفارتی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ پاکستان پہلے ہی ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کردار ادا کر رہا ہے اور حالیہ پیش رفت کو امن کوششوں میں اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق آنے والے چند گھنٹے خطے کی صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہم ہو سکتے ہیں اور مذاکرات کے نتائج خطے میں امن یا کشیدگی کے مستقبل کا تعین کریں گے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]