شہباز شریف اور چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں پر بھی تفصیلی گفتگو
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات، اسٹریٹجک شراکت داری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور چینی سفیر کی ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر چین کے صدر اور وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری پر فخر ہے اور قریبی تعاون سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
وزیراعظم نے چینی قیادت کے ساتھ قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی، سفارتی اور علاقائی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
شہباز شریف اور چینی سفیر کی ملاقات کے موقع پر چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے چینی قیادت کے وژن کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف اور چینی سفیر کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔
سفارتی ماہرین کے مطابق یہ ملاقات پاک چین تعلقات کے تسلسل اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستقبل میں مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انسانی خلائی مشن پر جانے والے پاکستانی خلا باز، خرم داؤد اور محمد ذیشان علی کی ملاقات
ملاقات میں چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ اور سپارکو کے خلاباز اتاشی حسنین افتخار بھی شریک تھے۔
"آپ دونوں نوجوان خلا بازوں اور خلاباز اتاشی سے مل کر دلی… pic.twitter.com/oCQjQ3vPEl
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) April 23, 2026
One Response