آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ، ایران نے دو بحری جہازوں پر قبضے کی ویڈیو جاری کر دی

آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر قبضے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ، ایران نے دو بحری جہازوں پر قبضے کی ویڈیو جاری کر دی، جہازوں نے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالا

تہران: آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جہاں ایران نے دو بحری جہازوں پر قبضے کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس کے بعد خطے کی صورتحال ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

ایرانی بحریہ کے مطابق ان جہازوں کو اس لیے تحویل میں لیا گیا کیونکہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کو قبضے میں لینے کے بعد ایرانی ساحل کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کا دعویٰ: ایران میں اصل فیصلے پاسداران انقلاب کر رہے ہیں، سپریم لیڈر زخمی
نیویارک ٹائمز رپورٹ کے مطابق ایران میں فیصلے پاسداران انقلاب کر رہے ہیں

ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر قبضے ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر تیل کی بڑی مقدار کی ترسیل ہوتی ہے، اور کسی بھی رکاوٹ کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب پینٹاگون نے امریکی کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے مبینہ طور پر بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں کم از کم چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس نوعیت کی کارروائی فوری طور پر شروع نہیں کی جائے گی، اور اس کا انحصار امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے پر ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر بحری جہازوں پر قبضے برقرار رہے تو عالمی معیشت، خصوصاً تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس سے دنیا بھر میں توانائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کشیدگی کم کرنے کیلئے مختلف سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]