اسلام آباد عباس عراقچی اور عاصم منیر کی اہم ملاقات: دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو

اسلام آباد میں عباس عراقچی اور عاصم منیر کی اہم ملاقات
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسلام آباد عباس عراقچی اور عاصم منیر کی اہم ملاقات : دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو

اسلام آباد: عباس عراقچی نے آج اسلام آباد میں عاصم منیر سے اہم ملاقات کی، جس میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں استقبال
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد آمد، اہم ملاقاتیں متوقع

ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق عباس عراقچی اور عاصم منیر کی اہم ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، ایران-امریکا تناؤ اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

پاکستانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

عباس عراقچی اور عاصم منیر کی اہم ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورے اور پاکستان کی متحرک سفارتکاری کو عالمی سطح پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ عباس عراقچی ایک روز قبل بھی پاکستان آئے تھے، جہاں انہوں نے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تفصیلی ملاقاتیں کیں، جس کے بعد وہ مسقط روانہ ہوگئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]