وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف کا وزرائے دفاع اجلاس سے خطاب: افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے
بشکیک: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان اور اس کے شہریوں کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔
بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) جیسے دہشتگرد گروہ افغان سرزمین کو مسلسل استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد عناصر کے خلاف قابلِ اعتماد، قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی ناگزیر ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن یقینی بنایا جا سکے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کے لیے الزام تراشی، نفرت انگیز سیاست اور اندرونی سیاسی فائدے کے لیے بیانیہ سازی کو ترک کرنا ہوگا، جبکہ شفافیت، اعتماد سازی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔
خواجہ آصف کا وزرائے دفاع اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا سیاسی مقاصد اور بدنیتی پر مبنی ہے، جبکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور عملی اقدامات کے ذریعے اپنی ذمہ دارانہ وابستگی ثابت کی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا وزرائے دفاع اجلاس سے خطاب کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں اور کامیابیوں کو نظرانداز کرنا حقائق سے چشم پوشی کے مترادف ہے، اور زمینی حقائق اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ علاقائی سلامتی میں پاکستان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق خواجہ آصف کا وزرائے دفاع اجلاس سے خطاب خطے میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے چیلنجز کے تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
#Pakistan's Defence Minister @KhawajaMAsif meets Deputy Defence Minister of Iran,Defence Ministers of China, Kazakhstan and Tajikistan on the sidelines of the ongoing SCO Defence Ministers meeting in Bishkek in Kyrgyzstan -- Pakistan's Amb @altamashw accompanying the Def Minister pic.twitter.com/G1fxLKhvrL
— Hamdan News (@HamdanWahe57839) April 28, 2026