پیٹرول پمپس بند ہونے کی افواہیں مسترد، ملک بھر میں سپلائی معمول کے مطابق جاری

پاکستان پیٹرول پمپس بند یا کھلے رہیں گے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پیٹرول پمپس بند ہونے کی افواہیں مسترد، ملک بھر میں سپلائی معمول کے مطابق جاری

اسلام آباد: یکم سے 5 مئی تک ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کی خبروں پر وضاحت سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق ایسی تمام اطلاعات بے بنیاد قرار دے دی گئی ہیں۔

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ہڑتال کی خبریں درست نہیں ہیں اور ملک بھر میں پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ پاکستان 100 روپے فی لیٹر
پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یکم سے 5 مئی تک کسی قسم کی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی پیٹرول پمپس بند کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور بلا ضرورت پیٹرول ذخیرہ کرنے سے گریز کریں، کیونکہ ملک میں ایندھن کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے باعث شہریوں میں بے چینی پیدا ہو گئی تھی، تاہم اس وضاحت کے بعد صورتحال واضح ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسی افواہیں نہ صرف مارکیٹ میں بے یقینی پیدا کرتی ہیں بلکہ مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سبب بھی بن سکتی ہیں، اس لیے مصدقہ معلومات پر ہی اعتماد کرنا ضروری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]