وزیراعظم شہباز شریف اور قطری وزیراعظم میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف اور قطری وزیراعظم میں رابطہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیراعظم شہباز شریف اور قطری وزیراعظم میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو، پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور جاری امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

معرکہ حق کامیابی ایک سال پر پاکستانی افواج کی نمائندہ تصویر
معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر عسکری قیادت کا خصوصی پیغام

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیے کے مطابق گفتگو میں علاقائی امن و استحکام کے لیے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی روابط کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کرتے ہوئے امن کے قیام کے لیے قطر کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کو سراہا۔

اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اور قطری وزیراعظم میں رابطہ کے دوران اس امر پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن کی کوششوں کی کامیابی کے لیے تمام فریقین کے درمیان تعمیری روابط انتہائی اہم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیر قطر کے آئندہ دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیر قطر کے متوقع دورۂ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید وسعت اور استحکام حاصل ہوگا جبکہ دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]