حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر

حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد گولڈ بارز کی تصویر
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل چوتھے روز گر گئی

پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تبدیلی اور معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس سے ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں معمولی ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

 

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:47 AM
طلوع آفتاب06:10 AM
ظہر11:54 AM
عصر03:10 PM
مغرب05:39 PM
عشاء07:02 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6