ابوظبی باراکا جوہری پلانٹ کے قریب ڈرون حملہ، تابکاری کے حفاظتی معیار پر کوئی اثر نہیں پڑا، کسی خطرناک اخراج یا تابکاری کے پھیلاؤ کی کوئی اطلاع نہیں
ابوظبی حکام نے تصدیق کی ہے کہ الظفرة ریجن میں واقع باراکا جوہری پاور پلانٹ کے بیرونی حفاظتی حصار کے باہر ایک برقی جنریٹر پر ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی تابکاری کے حفاظتی معیار پر کوئی اثر پڑا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے سے باراکا جوہری پلانٹ کی مجموعی سیکیورٹی، اہم نظام یا بجلی پیدا کرنے والے یونٹس متاثر نہیں ہوئے، اور تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
ابوظبی حکام نے مزید واضح کیا کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور کسی خطرناک اخراج یا تابکاری کے پھیلاؤ کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور غیر مصدقہ خبروں یا افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔
BREAKING: The IAEA has said radiation levels at the Barakah Nuclear Power Plant in the UAE have remained normal, and no injuries have been reported after a drone-related fire in an external generator, caused by a drone attack.
🔴 More on https://t.co/hGzrK2N8WC pic.twitter.com/Iwd1mSfs7P
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) May 17, 2026