آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کی تیاری شروع، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع
تہران: ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے اور تدفین کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور متعلقہ ادارے سرکاری سطح پر جنازے کے انعقاد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں جبکہ جنازے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری 2026 کو امریکی اور اسرائیلی مشترکہ فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ اس وقت خطے میں جاری جنگی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے باعث جنازے کی تقریب مؤخر کر دی گئی تھی۔
ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازے کے انعقاد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سکیورٹی، عوامی شرکت اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لے رہی ہے۔ حکام کے مطابق تاریخ کے حتمی اعلان کے بعد لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
تہران کی اسلامی رابطہ کونسل کے سربراہ محسن محمودی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ تقریب منظم اور محفوظ انداز میں منعقد ہو سکے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ 14 سے 17 جون کے درمیان ادا کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ سکیورٹی اور انتظامی معاملات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ایران کی حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی مذہبی اور سیاسی تقریبات میں شامل ہو سکتی ہے، جس میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کئی دہائیوں تک ایران کی اعلیٰ قیادت کا حصہ رہے اور ملکی و علاقائی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔ ان کی وفات کے بعد ایران میں قیادت کی منتقلی اور خطے کی سیاسی صورتحال پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
Iran Preparing ‘Grand’ Funeral For Slain Supreme Leader, State TV Says
Khamenei, who led the Islamic Republic for more than three decades, was killed in the first wave of US-Israeli strikes that launched the war on February 28.https://t.co/8BMUXoVfFj pic.twitter.com/nwM94ZZQS9
— Channels Television (@channelstv) May 29, 2026






