اے این ایف کریک ڈاؤن: 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

اے این ایف کریک ڈاؤن
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ملک گیر اے این ایف کریک ڈاؤن، 316 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

اے این ایف کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 316.724 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی جبکہ 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 7 کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران آئس، چرس اور ہیروئن کی بڑی مقدار قبضے میں لی گئی۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے سامان میں موجود 7 احراموں میں جذب کی گئی 12.160 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ فیصل آباد کے ایک کوریئر آفس میں سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل کے کپڑوں میں جذب کی گئی 6.560 کلوگرام آئس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف کے مطابق تونسہ ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر بس سے 24 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ شکارپور روڈ، سکھر کے قریب موٹر سائیکل سوار ایک ملزم کے قبضے سے 10 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اسی طرح رنگ روڈ پشاور پر ایک سی این جی اسٹیشن کے قریب گاڑی سے 3.450 کلوگرام آئس قبضے میں لے کر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

لاہور کے واہگہ گاؤں میں ایک لاوارث ڈرون سے 554 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جبکہ دالبندین کے قریب کارروائی کے دوران 260 کلوگرام چرس قبضے میں لے لی گئی۔

ترجمان کے مطابق تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

READ MORE FAQS
  1. اے این ایف نے کتنی منشیات برآمد کی؟

اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران 316.724 کلوگرام منشیات برآمد کی۔

  1. برآمد شدہ منشیات کی مالیت کتنی ہے؟

ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت 4 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

  1. کتنے ملزمان گرفتار کیے گئے؟

ملک بھر میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

  1. کن شہروں میں کارروائیاں کی گئیں؟

کارروائیاں سیالکوٹ، فیصل آباد، تونسہ، سکھر، پشاور، لاہور اور دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

متعلقہ خبریں