سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا دھماکہ، فی تولہ مزید12 ہزار 200 روپے مہنگا

پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز 12 ہزار 200 روپے بڑھ گئی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا دھماکہ، فی تولہ مزید 12 ہزار 200 روپے مہنگا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کا تاریخی سفر 1947 سے 2026 تک، 57 روپے فی تولہ سے 5 لاکھ 63 ہزار روپے تک اضافہ
پاکستان میں سونے کی قیمت کا 79 سالہ سفر: 1947 سے 2026 تک تاریخی اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 459 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے مقرر کی گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 122 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 185 ڈالر تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ صرف دو کاروباری دنوں میں سونا مجموعی طور پر 21 ہزار 300 روپے فی تولہ مہنگا ہو چکا ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر عالمی اور مقامی صرافہ بازار کی جانب مبذول کرا دی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سونے کی قیمتوں میں تیزی برقرار رہ سکتی ہے۔

 
READ MORE FAQS”

پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہے؟

آج پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہے۔

آج سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 12,200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 10,459 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کتنی ہے؟

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 122 ڈالر اضافے کے بعد 4,185 ڈالر ہوگئی۔

سونے کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے؟

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مرکزی بینکوں کی خریداری، ڈالر کی قدر میں تبدیلی اور محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

متعلقہ خبریں