راولپنڈی پریس کلب میں صاف پانی کا برسوں پرانا مسئلہ حل، سرپرستِ اعلیٰ رئیس الاخبار و چیئرمین اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس شاہنواز خان کی کوششیں رنگ لے آئیں
راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد کی صحافتی برادری کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں راولپنڈی پریس کلب میں پینے کے صاف پانی کا برسوں سے درپیش مسئلہ بالآخر حل کر دیا گیا۔ صحافتی حلقوں کے مطابق یہ پیش رفت رئیس الاخبار کے سرپرستِ اعلیٰ اور اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آئی یو جے) کے چیئرمین شاہنواز خان کی ذاتی دلچسپی، مسلسل کاوشوں اور مؤثر رابطوں کا نتیجہ ہے۔

اس موقع پر نیشنل پریس کلب کی نو منتخب قیادت، صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری راؤ فرقان، فنانس سیکرٹری عابد عباسی اور جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ نے اس اقدام کو صحافی برادری کے لیے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے شاہنواز خان کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ جو مسئلہ کئی برسوں سے حل طلب تھا، وہ چند ہی دنوں میں حل کر دیا گیا، جس سے روزانہ پریس کلب آنے والے صحافیوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔
اطلاعات کے مطابق راولپنڈی پریس کلب میں پانی کی فراہمی کے لیے بورنگ کا منصوبہ صدر عبدالرزاق سیال اور جاوید بھاگٹ کی تجویز پر شروع کیا گیا، جسے تیزی سے مکمل کرتے ہوئے صاف پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر فیاض تنولی، جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق، فنانس سیکرٹری ملک نجیب، انفارمیشن سیکرٹری راجہ نعمان، سینئر نائب صدر ظفر ملک، جوائنٹ سیکرٹری وسیم عباسی، نائب صدر فائزہ یونس، شیردل خان، احتشام فاروق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راشد عباسی، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری غلام مصطفیٰ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عارف اللہ، سلیم سمیت دیگر عہدیداران اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صحافتی اداروں کی بہتری کے لیے آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔






