فیلڈ مارشل کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب: جنگیں سیاسی نعروں سے نہیں ایمان، اتحاد اور تنظیم سے جیتی جاتی

فیلڈ مارشل کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں خطاب
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

فیلڈ مارشل کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب، جنگیں سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ ایمان، اتحاد اور تنظیم سے جیتی جاتی ہیں

اسلام آباد: فیلڈ مارشل کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے گریجویٹنگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی، جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت اور جدید عسکری تقاضوں پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں پیچیدہ تزویراتی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ذہنی و فکری پختگی، ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل تربیت ناگزیر ہے۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن
بلوچستان میں این-25 شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 19 دہشتگرد ہلاک اور 11 اہلکار شہید۔

انہوں نے کہا کہ جنگیں سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں بلکہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے سنہری اصول ہی کامیابی کی ضمانت ہوتے ہیں۔

فیلڈ مارشل نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گریجویٹ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، بے لوث خدمت اور اعلیٰ اخلاقی معیار کے ساتھ انجام دیں۔

فیلڈ مارشل کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے خطاب انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جیسے اعلیٰ تعلیمی ادارے عسکری اور سول قیادت کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کی قیادت ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ افواجِ پاکستان جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کے مطابق اپنی آپریشنل تیاریوں کو مسلسل بہتر بنا رہی ہیں اور دفاعی حکمتِ عملی کو بھی نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

فیلڈ مارشل کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے خطاب انہوں نے کہا کہ دشمن کی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم ان کی سرپرستی میں کام کرنے والے تمام پراکسی نیٹ ورکس اور دہشت گرد عناصر کے عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی داخلی سلامتی، قومی خودمختاری اور اقتصادی خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، جبکہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا ریاست پوری قوت سے مقابلہ کرے گی۔

فیلڈ مارشل کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے خطاب میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم کی مکمل حمایت سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں، سہولت کاروں اور ان کے نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر صدر این ڈی یو نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاں خطاب کیا؟
جواب: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد میں۔

سوال 2: خطاب کا مرکزی موضوع کیا تھا؟
جواب: قومی سلامتی، جنگ کی بدلتی نوعیت، ہائبرڈ وارفیئر اور جدید عسکری تقاضے۔

سوال 3: فیلڈ مارشل نے جنگ کے بارے میں کیا کہا؟
جواب: انہوں نے کہا کہ جنگیں سیاسی نعرے بازی سے نہیں بلکہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں سے جیتی جاتی ہیں۔

سوال 4: دہشت گردی سے متعلق کیا پیغام دیا گیا؟
جواب: سرحد پار دہشت گردی، پراکسی نیٹ ورکس اور سہولت کاروں کے خلاف ریاست پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی۔

سوال 5: این ڈی یو کے کردار کے بارے میں کیا کہا گیا؟
جواب: این ڈی یو کو عسکری اور سول قیادت کی تربیت کا ایک اہم ادارہ قرار دیا گیا جو قومی سلامتی کے تقاضوں کے

متعلقہ خبریں