آپریشن شعبان: پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کی بڑی کامیابی، مزید 13 خوارج ہلاک

آپریشن شعبان میں پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کی کارروائی، مزید 13 خوارج ہلاک
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

آپریشن شعبان: پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کی بڑی کامیابی، مزید 13 خوارج ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن شعبان میں پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل 6 اور 7 جولائی کو فورسز نے 26 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔

کرک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں پولیس کی کارروائی
کرک اور کوہاٹ پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں زاہد گروپ کے 4 دہشتگرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے اور زمینی و فضائی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں تاکہ علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے علاوہ خضدار کے علاقے زیدی میں آج صبح دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فوری جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیے گئے فضائی آپریشنز میں 5 سے 6 مزید دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 75 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

دریں اثنا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر پاک فوج، ایف سی، بلوچستان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: آپریشن شعبان کیا ہے؟
جواب: آپریشن شعبان بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ آپریشن ہے۔

سوال 2: آپریشن شعبان میں اب تک کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے؟
جواب: تازہ کارروائیوں کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے مجموعی طور پر 75 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

سوال 3: آپریشن میں کون سے ادارے شریک ہیں؟
جواب: پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی)، بلوچستان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔

سوال 4: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیا کہا؟
جواب: وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں