سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، وانا میں خودکش حملے کی بڑی کوشش ناکام
وانا: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی اور خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی بارودی مواد سے بھری گاڑی کو حملے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں فورسز نے ممکنہ وانا میں خودکش حملے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کی مسلسل تین روز تک نگرانی کی۔ جیسے ہی گاڑی آبادی سے دور ایک مناسب مقام پر پہنچی، سکیورٹی اہلکاروں نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا، تاکہ شہریوں کی جان و مال کو کسی بھی ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی مواد سے بھری گاڑی اور ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد ممکنہ طور پر کسی بڑے دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث دہشت گردوں کا وانا میں خودکش حملے منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے وانا اور گرد و نواح کی آبادی کو ایک بڑی تباہی سے محفوظ بنایا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل کو حملے سے قبل تباہ کرنا فورسز کی بہترین حکمت عملی اور مہارت کا ثبوت ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ وانا میں خودکش حملے کے ناپاک منصوبے کو بروقت ناکام بنانے پر پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
Security Forces have successfully Struck a Vehicle used by TTP in Wana, South Waziristan.
The Vehicle was Blown into Pieces. 🔥🎯 pic.twitter.com/8BiGoiIXRQ
— Armed Forces Update (@ArmedUpdat1947) July 17, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: وانا میں کیا واقعہ پیش آیا؟
جواب: سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بارود سے بھری گاڑی تباہ کر کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سوال 2: کارروائی میں کتنے دہشت گرد متاثر ہوئے؟
جواب: کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔
سوال 3: وزیر داخلہ نے کیا کہا؟
جواب: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
سوال 4: کارروائی کہاں کی گئی؟
جواب: یہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کی گئی۔






