جی ٹی اے 6 کی نئی جھلک 27 اگست کو جاری ہوگی، راک اسٹار گیمز کا اعلان
نیویارک: راک اسٹار گیمز نے دنیا بھر کے گیمنگ شائقین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ‘گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (GTA 6)’ کی نئی اور تفصیلی جھلک 27 اگست 2026 کو پہلی بار باضابطہ طور پر پیش کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق "Grand Theft Auto VI: An Extended Look” کے عنوان سے خصوصی پریزنٹیشن نیٹ فلکس، یوٹیوب اور جی ٹی اے 6 کی آفیشل ویب سائٹ پر نشر کی جائے گی، جہاں مداحوں کو گیم کے گیم پلے، ماحول، کرداروں اور دیگر اہم فیچرز کی مزید جھلکیاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

راک اسٹار گیمز کا کہنا ہے کہ جی ٹی اے 6 تقریباً 13 سال کی طویل تیاری کے بعد ریلیز کیا جا رہا ہے، جس کا دنیا بھر کے گیمرز بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
کمپنی نے رواں برس جون میں گیم کے پری آرڈرز بھی شروع کر دیے تھے، جہاں اسٹینڈرڈ ایڈیشن کی قیمت 79.99 امریکی ڈالر جبکہ الٹیمیٹ ایڈیشن کی قیمت 99.99 امریکی ڈالر مقرر کی گئی۔
گیم کی کہانی خیالی ریاست لیونائیڈا (Leonida) اور مشہور شہر وائس سٹی (Vice City) میں پیش کی جائے گی، جہاں مرکزی کردار جیسن اور لوسیا ایک ناکام واردات کے بعد خطرناک مجرمانہ سازش میں پھنس جاتے ہیں۔ دونوں کردار مشکل حالات میں ایک دوسرے کا سہارا بن کر بقا کی جدوجہد کرتے ہیں۔
راک اسٹار گیمز کے مطابق ابتدائی مرحلے میں جی ٹی اے 6 صرف سنگل پلیئر موڈ کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا، جبکہ کمپنی نے تاحال ملٹی پلیئر یا آن لائن موڈ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جی ٹی اے 6 کی نئی پریزنٹیشن کے بعد گیم کے مزید فیچرز، گیم پلے اور ممکنہ ریلیز سے متعلق اہم معلومات بھی سامنے آنے کا امکان ہے، جس کا دنیا بھر کے لاکھوں گیمنگ شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔
Grand Theft Auto VI: An Extended Look premieres on @netflix Thursday, August 27 at 3 p.m. ET.https://t.co/px5rI0eKh7 pic.twitter.com/IDZO55jY6K
— Rockstar Games (@RockstarGames) August 6, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: GTA 6 کی نئی جھلک کب جاری ہوگی؟
جواب: راک اسٹار گیمز کے مطابق 27 اگست 2026 کو۔
سوال 2: GTA 6 Extended Look کہاں دیکھا جا سکے گا؟
جواب: یوٹیوب، نیٹ فلکس اور GTA 6 کی آفیشل ویب سائٹ پر۔
سوال 3: GTA 6 کی کہانی کہاں پیش کی جائے گی؟
جواب: وائس سٹی (Vice City) اور خیالی ریاست لیونائیڈا (Leonida) میں۔
سوال 4: GTA 6 کے مرکزی کردار کون ہیں؟
جواب: گیم کے مرکزی کردار جیسن (Jason) اور لوسیا (Lucia) ہیں۔
سوال 5: کیا GTA 6 لانچ کے وقت ملٹی پلیئر موڈ کے ساتھ آئے گا؟
جواب: نہیں، راک اسٹار گیمز کے مطابق ابتدائی ریلیز صرف سنگل پلیئر تجربے پر مشتمل ہوگی، جبکہ ملٹی پلیئر موڈ کے بارے میں ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔






