ہیرا قیصر نے پاکستان آئیڈل 2026 کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان آئیڈل 2026 کی فاتح ہیرا قیصر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ہیرا قیصر نے پاکستان آئیڈل 2026 کا ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے پورے مقابلے کے دوران اپنی گائیکی اور پُراعتماد پرفارمنس کے ذریعے اپنی جگہ بنائی

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ہیرا قیصر نے پاکستان آئیڈل 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فاتح کو 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی گئی۔

اسلام آباد: فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ہیرا قیصر نے ’پاکستان آئیڈل 2026‘ کا فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اتوار کو ہونے والے گرینڈ فائنل میں ہیرا قیصر نے اپنی شاندار آواز اور پرفارمنس سے ججز اور ناظرین کو متاثر کیا اور بالآخر وہ رواں سیزن کی فاتح قرار پائیں۔ کامیابی کے ساتھ ہیرا کو 15 لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔

ہیرا قیصر کا تعلق ایک متوسط طبقے کے خاندان سے ہے اور انہوں نے پورے مقابلے کے دوران اپنی گائیکی اور پُراعتماد پرفارمنس کے ذریعے اپنی جگہ بنائی۔

ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ قتل کیس میں والد اور بھائی سمیت 5 ملزمان گرفتار
ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کے قتل کیس میں 5 ملزمان گرفتار۔

گرینڈ فائنل کے موقع پر ہیرا قیصر نے اپنی آخری پرفارمنس پیش کی، جسے ججز کی جانب سے بھی سراہا گیا۔ ان کی پرفارمنس نے ان کی مضبوط آواز اور اسٹیج پر موجودگی کو ایک بار پھر نمایاں کیا۔

بیٹے کو گود میں اٹھا کر ایوارڈ وصول کیا

ہیرا قیصر کی فتح کا لمحہ اس وقت مزید جذباتی ہوگیا جب انہوں نے اپنے ننھے بیٹے کو گود میں اٹھا کر اسٹیج پر فاتح کا ایوارڈ وصول کیا۔

میزبان شفاعت علی نے ہیرا قیصر کو فاتح کا ایوارڈ پیش کیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے گلوکارہ کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔

ہیرا کی کامیابی کے اعلان کے بعد اسٹیج پر جشن کا سماں پیدا ہوگیا اور کنفیٹی برسائی گئی۔ دیگر فنکاروں اور ججز نے بھی ہیرا قیصر کو گھیر کر مبارکباد دی۔

اس موقع پر راحت فتح علی خان، عاطف اسلم، بلال مقصود، زیب بنگش اور فواد خان سمیت دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔

’میرے پاس الفاظ نہیں‘

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی جے پور سے جڑی محبت کی یاد
ابھیشیک بچن نے جے پور کو اپنی اور ایشوریا رائے کی محبت سے جڑا شہر قرار دیا۔

اپنی کامیابی پر جذباتی ہیرا قیصر نے پاکستان آئیڈل اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اپنی خوشی بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آئیڈل اور ان تمام لوگوں کی دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کے سفر میں ان کا ساتھ دیا۔

دیگر فائنلسٹ بھی انعامات کے حقدار قرار

پاکستان آئیڈل 2026 کے گرینڈ فائنل میں ہیرا قیصر کے علاوہ دیگر امیدواروں نے بھی ٹائٹل کے لیے مقابلہ کیا۔

فائنلسٹ میں خانپور کی ماہَم طاہر، کراچی کے وقار حسین اور تراب نفیس، لاہور کی سمیہ گوہر اور ڈیرہ غازی خان کے اریان نوید بھٹی شامل تھے۔

رپورٹس کے مطابق دیگر فائنلسٹس کو بھی ان کی شاندار پرفارمنس کے اعتراف میں 5،5 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔

ہیرا قیصر کی کامیابی کے ساتھ پاکستان آئیڈل 2026 کا سفر ایک جذباتی اور یادگار اختتام کو پہنچ گیا، جبکہ فیصل آباد کی گلوکارہ نے اپنی آواز اور پرفارمنس سے ملک بھر میں اپنی شناخت بنانے میں کامیابی حاصل کرلی۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: پاکستان آئیڈل 2026 کون جیتا؟
پاکستان آئیڈل 2026 کا ٹائٹل فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ہیرا قیصر نے جیتا۔

سوال 2: ہیرا قیصر کو کتنی انعامی رقم ملی؟
ہیرا قیصر کو پاکستان آئیڈل 2026 جیتنے پر 15 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔

سوال 3: ہیرا قیصر کا تعلق کہاں سے ہے؟
ہیرا قیصر کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

سوال 4: ہیرا قیصر نے ایوارڈ کیسے وصول کیا؟
ہیرا قیصر نے اپنے ننھے بیٹے کو گود میں اٹھا کر پاکستان آئیڈل 2026 کا فاتح ایوارڈ وصول کیا۔