ملک بھر میں پیٹرول پمپس کے معائنے کا امکان، ڈیلرز کے لیے اہم ایڈوائزری جاری
اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر کے پیٹرولیم ڈیلرز کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
ایڈوائزری میں اوگرا، سول ڈیفنس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے تمام ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ریکارڈ، ضروری دستاویزات اور حفاظتی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیں اور تمام مطلوبہ انتظامات مکمل رکھیں۔
ایڈوائزری کے مطابق مختلف سرکاری محکمے، ریگولیٹری ادارے اور مقامی حکام ملک بھر میں پیٹرول پمپس کا معائنہ کرنے جا رہے ہیں، جس کے پیش نظر ڈیلرز کو متعلقہ قوانین اور حفاظتی ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ تمام پیٹرول پمپس پر اوگرا، ایکسپلوز، سول ڈیفنس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے قوانین کے مطابق ضروری آلات اور حفاظتی انتظامات مکمل ہونے چاہئیں۔
ایڈوائزری میں ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ حفاظت اور سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے اور کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلرز کے مفادات کے تحفظ اور متعلقہ حکام سے رابطے میں رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن حکام سے مسلسل رابطے میں رہے گی۔
Read more FAQs.
سوال 1: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کیا جاری کیا ہے؟
جواب: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے پیٹرولیم ڈیلرز کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔
سوال 2: پیٹرول پمپس کا معائنہ کون کرے گا؟
جواب: ایڈوائزری کے مطابق مختلف سرکاری محکمے، ریگولیٹری ادارے اور مقامی حکام ملک بھر میں پیٹرول پمپس کا معائنہ کرنے جا رہے ہیں۔
سوال 3: پیٹرولیم ڈیلرز کو کن قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے؟
جواب: ڈیلرز کو اوگرا، ایکسپلوز، سول ڈیفنس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سوال 4: پیٹرول پمپس کے مالکان کو کیا چیک کرنا چاہیے؟
جواب: انہیں اپنے ریکارڈ، ضروری دستاویزات، آلات اور حفاظتی انتظامات کو دوبارہ چیک کرکے قوانین کے مطابق مکمل رکھنا چاہیے۔








