پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، اسلحہ لائسنس اور دیگر اہم سہولیات ایک ہی چھت تلے، ملک کا سب سے بڑا گرینڈ خدمت مرکز کا اعلان

کراچی میں گرینڈ خدمت مرکز قائم کرنے کا اعلان

پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، اسلحہ لائسنس اور دیگر اہم سہولیات ایک ہی چھت تلے، ملک کا سب سے بڑا گرینڈ خدمت مرکز کا اعلان

کراچی، 29 ستمبر 2026: کراچی کے شہریوں کو پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، اسلحہ لائسنس اور دیگر اہم سرکاری سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لیے گرینڈ خدمت مرکز قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے زیر انتظام ملک کا سب سے بڑا گرینڈ خدمت مرکز کراچی میں قائم کیا جائے گا، جہاں وزارت داخلہ کے ماتحت مختلف اداروں کے خصوصی کاؤنٹرز موجود ہوں گے۔

بنوں پولیو کیس خندر خان خیل پولیو ویکسینیشن مہم
بنوں میں پولیو کیس کی تصدیق کے بعد پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے ویکسینیشن مہم پر زور

یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع وزارت داخلہ کے دفتر کے دورے کے موقع پر سامنے آیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ جدید خدمت مرکز میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے، جس سے شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات کے لیے الگ الگ دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے ایک ہی مقام پر سہولیات دستیاب ہوں گی۔

گرینڈ خدمت مرکز میں پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، نادرا ڈائریکٹ، اسلحہ لائسنس اور این او سیز سمیت اہم سرکاری خدمات فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

10 دن میں ماسٹر پلان طلب

وفاقی وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے 10 دن کے اندر گرینڈ خدمت مرکز کا تفصیلی ماسٹر پلان طلب کرلیا ہے۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ماسٹر پلان تیار کرتے وقت شہریوں کی ضروریات اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے تاکہ مرکز میں زیادہ سے زیادہ سرکاری سہولیات ایک ہی جگہ دستیاب ہوسکیں۔

انہوں نے خدمت مرکز کے جلد قیام کے لیے تمام متعلقہ انتظامی اور تکنیکی اقدامات فوری طور پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: کراچی میں گرینڈ خدمت مرکز کیا ہے؟
جواب: گرینڈ خدمت مرکز ایک ایسا سرکاری مرکز ہوگا جہاں وزارت داخلہ کے مختلف ذیلی اداروں کی متعدد خدمات ایک ہی مقام پر فراہم کی جائیں گی۔

سوال 2: کراچی کے گرینڈ خدمت مرکز میں کون سی سہولیات دستیاب ہوں گی؟
جواب: منصوبے کے مطابق پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، نادرا ڈائریکٹ، اسلحہ لائسنس اور این او سیز سمیت مختلف سرکاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سوال 3: کراچی گرینڈ خدمت مرکز کا ماسٹر پلان کب تیار ہوگا؟
جواب: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام سے 10 دن کے اندر خدمت مرکز کا تفصیلی ماسٹر پلان طلب کیا ہے۔

سوال 4: کراچی خدمت مرکز کس کے زیر انتظام ہوگا؟
جواب: گرینڈ خدمت مرکز وفاقی وزارت داخلہ کے زیر انتظام قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:38 AM
طلوع آفتاب06:00 AM
ظہر11:58 AM
عصر03:22 PM
مغرب05:56 PM
عشاء07:19 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6