وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ، امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے ہٹا دیے گئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم کو ہٹانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ، امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے ہٹا دیے گئے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وی آئی پی وزٹ کے باعث ضمنی امتحانات ملتوی کرنے کی کوشش پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا کو عہدے سے ہٹا دیا۔ وزیراعلیٰ نے سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے دورے کی وجہ سے عوام بالخصوص طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

پشاور لاہور فضائی سروس کا اعلان کرتے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 9 نومبر سے پشاور لاہور براہِ راست پروازوں کا اعلان کیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ جہلم کے موقع پر وی وی آئی پی سیکیورٹی اور انتظامی مصروفیات کو جواز بنا کر کمپیوٹر سائنس کا ضمنی امتحان ملتوی کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی سفارش پر انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کے ضمنی امتحانات 2026 کے کمپیوٹر سائنس کے دونوں گروپس کے پرچے 10 نومبر سے ملتوی کرکے 30 نومبر مقرر کر دیے تھے۔

تاہم معاملے کا نوٹس لینے کے بعد مریم نواز نے اعلان کیا کہ طلبہ کے امتحانات اپنے اصل شیڈول کے مطابق 10 نومبر کو ہی ہوں گے، خواہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی انتظامی فیصلہ کیا گیا ہو۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ان کے دوروں کے دوران عوام، بالخصوص طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونی چاہئیں۔ بورڈ حکام کے مطابق امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ صرف جہلم کے امتحانی مراکز کے لیے کیا گیا تھا، جبکہ راولپنڈی بورڈ کے دائرہ اختیار میں آنے والے دیگر اضلاع میں کمپیوٹر سائنس کے پرچے مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جہلم میں بھی 10 نومبر کا اصل امتحانی شیڈول بحال کر دیا گی


READ MORE FAQS”

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی سی جہلم کو کیوں ہٹایا؟

جواب: وی آئی پی وزٹ کے باعث کمپیوٹر سائنس کے ضمنی امتحانات ملتوی کرنے کی کوشش پر وزیراعلیٰ نے ڈی سی جہلم میر رضا کے خلاف کارروائی کی۔

ڈی سی جہلم کا نام کیا تھا؟

ڈپٹی کمشنر جہلم کا نام میر رضا تھا۔

جہلم میں کمپیوٹر سائنس کے ضمنی امتحانات کب ہونے تھے؟

راولپنڈی بورڈ کے مطابق دونوں گروپس کے پرچے 10 نومبر 2026 کو ہونے تھے، جنہیں بعد میں 30 نومبر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کے حوالے سے کیا ہدایت دی؟

مریم نواز نے ہدایت کی کہ ان کے سرکاری دوروں کی وجہ سے طلبہ اور عوام کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونی چاہئیں۔

کیا پنجاب کے دیگر اضلاع کے امتحانات بھی ملتوی ہوئے؟

نہیں، فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع میں امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہونا تھے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:08 AM
طلوع آفتاب06:33 AM
ظہر11:52 AM
عصر02:49 PM
مغرب05:10 PM
عشاء06:35 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6