ٹرمپ کا ایران جنگ ختم ہونے کی جانب مثبت پیش رفت کا دعویٰ، نئی فوجی کارروائی کا امکان کم قرار

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران جنگ کے خاتمے اور امریکی فوجی کارروائی سے متعلق بیان

ٹرمپ کا ایران جنگ ختم ہونے کی جانب مثبت پیش رفت کا دعویٰ، نئی فوجی کارروائی کا امکان کم قرار

واشنگٹن (10 نومبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دوبارہ بڑے پیمانے پر امریکی فوجی کارروائی کا امکان فی الحال بہت کم ہے۔

امریکی صدر کا یہ بیان قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد سامنے آیا، جس میں ایران کے ساتھ جاری تنازع اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں قطری وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو انتہائی اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران سمیت کئی اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پاکستان کی سعودی آرامکو ریاض عمارت پر حوثیوں کے حملے کی کوشش کی مذمت
پاکستان نے ریاض میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت پر حملے کی کوشش کی مذمت کردی۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور دیگر ممالک موجودہ صورت حال برقرار رکھنے کے حامی ہیں، جس میں ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی اور نئے آپریشن ’’آئرن گیٹ‘‘ کا تسلسل بھی شامل ہے۔

ٹرمپ کے مطابق تمام متعلقہ ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال میں کسی بھی بڑی تبدیلی کی صورت میں امریکا فوجی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال دوبارہ حملوں کا امکان بہت کم دکھائی دیتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ ایران کے خطرات سے محفوظ ہیں اور جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے قومی مفادات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔

دوسری جانب قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے بھی ملاقات کے بعد کہا کہ امریکی صدر اور نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ خطے کی صورت حال اور امریکا ایران مذاکرات میں پیش رفت کے طریقوں پر مثبت گفتگو ہوئی ہے۔

امریکی صدر کے مثبت بیانات کے باوجود ایران کی جانب سے مذاکرات سے متعلق امریکی مؤقف پر تحفظات سامنے آئے ہیں۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن سے نام نہاد مذاکرات سے متعلق خبریں پھیلانا بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ قطر ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطوں اور مذاکرات میں اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان بحری ناکہ بندی، پابندیوں، جوہری پروگرام اور جنگ کے خاتمے کی شرائط پر اختلافات برقرار ہیں۔

تاحال امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے کسی حتمی معاہدے یا باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔


READ MORE FAQS”

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے خاتمے سے متعلق کیا کہا؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہورہی ہے اور فی الحال نئی امریکی فوجی کارروائی کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔

ٹرمپ نے قطر کے وزیراعظم سے ملاقات کیوں کی؟

ملاقات میں ایران سے متعلق معاملات اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔ قطر امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

آپریشن آئرن گیٹ کیا ہے؟

: ٹرمپ کے بیان کے مطابق آپریشن آئرن گیٹ ایران کے خلاف امریکی دباؤ اور ناکہ بندی کی کارروائیوں کا حصہ ہے، جس میں زمینی اور سمندری محاذ شامل ہیں۔

کیا امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ختم ہوگئی ہے؟

جواب: تاحال جنگ کے خاتمے کے کسی حتمی معاہدے یا باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ نے صرف مثبت پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:10 AM
طلوع آفتاب06:36 AM
ظہر11:52 AM
عصر02:47 PM
مغرب05:08 PM
عشاء06:33 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6