حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 2، 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ حکومت کی پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے رعایت دی جا رہی ہے، جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان کے لیے ماہانہ 30 لیٹر تک رعایتی پیٹرول مقرر کیا گیا ہے۔
فراہم کردہ طریقہ کار کے مطابق شہری رجسٹریشن کے لیے موبائل فون سے REG، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا رجسٹریشن نمبر، صوبے کے نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ درج کرکے 9771 پر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔
رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔ پیٹرول حاصل کرنے سے پہلے 9771 پر TOK لکھ کر ایس ایم ایس بھیجنے کے بعد موصول ہونے والا ٹوکن پیٹرول پمپ پر دکھانا ہوگا۔
READ MORE FAQS”
سوال 1: پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت کیا ہے؟
جواب: 17 نومبر 2026 سے پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
سوال 2: ڈیزل کی نئی قیمت کتنی ہے؟
جواب: حکومت کی جانب سے کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
سوال 3: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنی کمی کی گئی؟
جواب: دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں 2، 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
سوال 4: پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹر سائیکل سواروں کو کتنا رعایتی پیٹرول ملے گا؟
جواب: فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت دی جائے گی۔





