سکھر بیراج پر کسٹمز کا بڑا اینٹی اسمگلنگ آپریشن، 4 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی شراب اور اشیائے خورونوش برآمد

سکھر بیراج پر کسٹمز کی کارروائی میں ضبط شدہ غیر ملکی شراب اور اشیائے خورونوش

کراچی سے اسلام آباد جانے والے ٹرک سے غیر ملکی شراب، چائنیز کوکنگ وائن اور ہزاروں اشیائے خورونوش ضبط، کسٹمز اہلکاروں نے گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی

سکھر (رئیس الاخبار): کسٹمز انفورسمنٹ انڈس کی سکھر بیراج چیک پوسٹ پر اینٹی اسمگلنگ کارروائی کے دوران 4 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی شراب، کوکنگ وائن اور مختلف اشیائے خورونوش برآمد کرلی گئیں، جبکہ سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والا ٹرک بھی ضبط کرلیا گیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق 20 نومبر 2026 کو رات 10 بجے معمول کی چیکنگ کے دوران کراچی سے اسلام آباد جانے والے اسوزو ٹرک نمبر JW-4129 کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے بھاری مقدار میں غیر ملکی اور مقامی شراب، الکوحل پر مشتمل کوکنگ وائن اور مختلف غذائی اشیا برآمد ہوئیں۔

کراچی میں ڈیٹا لیک کیس کے ملزم دانش پرویز عرف ٹیٹو مین کی خبر
پولیس کے مطابق دانش پرویز عرف ٹیٹو مین جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے

حکام کے مطابق برآمد ہونے والی بیشتر اشیا چینی ساختہ تھیں، جبکہ کورونا بیئر میکسیکو اور مری بیئر پاکستان میں تیار کردہ تھی۔ مری بیئر کے 4 ہزار ٹن بغیر دستاویزات کے پائے گئے، جنہیں ڈبل کارٹنوں میں چھپا کر مقامی پیکنگ کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

کسٹمز کی کارروائی میں برآمد ہونے والی اشیا میں 240 کین اساہی سپر ڈرائی بیئر، 240 بوتلیں چینی فین جیو اسپرٹ، 240 بوتلیں اسنو اور ہاربن آئس بیئر، 960 بوتلیں میکسیکن کورونا ایکسٹرا اور 240 بوتلیں چینی بائیجیو اسپرٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 4 ہزار ٹن مری لائٹ بیئر اور 369 بوتلیں چینی کوکنگ وائن بھی ضبط کی گئیں، جس میں 10 فیصد یا اس سے زائد الکوحل موجود تھی۔

کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں چینی اشیائے خورونوش بھی برآمد ہوئیں، جن میں انسٹنٹ نوڈلز، رائس نوڈلز، ساسز، کوکنگ آئل، سرکہ، مصالحہ جات، سیزننگ، ہاٹ پاٹ بیس، اسنیکس، خشک توفو، اچار، ساسیجز، مشروبات، چائے، ناریل کا پانی، چاول، آٹا، چینی، مونگ پھلی اور مختلف خشک جڑی بوٹیاں و مصالحے شامل ہیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 70 لاکھ 65 ہزار 110 روپے ہے، جبکہ ٹرک کی تخمینہ شدہ مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس طرح ضبط شدہ سامان اور گاڑی کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 20 لاکھ 65 ہزار 110 روپے بنتی ہے۔

کسٹمز انفورسمنٹ انڈس کے مطابق واقعے میں مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

READ MORE FAQS”

سوال 1: کسٹمز نے کارروائی کہاں کی؟
جواب: کسٹمز انفورسمنٹ انڈس نے سکھر بیراج چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران کارروائی کی۔

سوال 2: ٹرک سے کون سا سامان برآمد ہوا؟
جواب: ٹرک سے غیر ملکی بیئر، چینی اسپرٹ، مری لائٹ بیئر، کوکنگ وائن اور مختلف چینی اشیائے خورونوش برآمد ہوئیں۔

سوال 3: ضبط شدہ سامان اور گاڑی کی مجموعی مالیت کتنی ہے؟
جواب: کسٹمز حکام کے مطابق سامان اور ٹرک کی مجموعی تخمینہ شدہ مالیت 4 کروڑ 20 لاکھ 65 ہزار 110 روپے ہے۔

سوال 4: مری بیئر کے حوالے سے کسٹمز حکام نے کیا بتایا؟
جواب: حکام کے مطابق مری لائٹ بیئر کے 4 ہزار ٹن بغیر دستاویزات کے پائے گئے، جنہیں ڈبل کارٹنوں میں چھپایا گیا تھا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:19 AM
طلوع آفتاب06:46 AM
ظہر11:54 AM
عصر02:42 PM
مغرب05:02 PM
عشاء06:29 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6