اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ او عمران منیر کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ او عمران منیر کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ

آئی جی اسلام آباد سمیت اعلیٰ پولیس افسران، اہلِ خانہ، شہریوں اور تاجر برادری کے نمائندوں کی شرکت، مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر رئیس الاخبار): تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عمران منیر دورانِ ڈیوٹی حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

اسلام آباد کے ایف ٹین مرکز میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں
ایف ٹین مرکز اسلام آباد میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں

نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری، ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز جواد طارق، ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی مستنصر فیروز، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا سمیت اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سول سوسائٹی اور تاجر برادری کے نمائندے بھی موجود تھے۔

مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر کے والد، بھائیوں، دیگر اہلِ خانہ اور رشتہ داروں نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ آئی جی اسلام آباد اور پولیس افسران نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور مرحوم کے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال، فلاح و بہبود اور ہر ممکن معاونت کو یقینی بنایا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹر عمران منیر کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کے جسدِ خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے بائی شہر، فیصل آباد روانہ کر دیا گیا۔


READ MORE FAQS”

سوال 1: ایس ایچ او عمران منیر کا تعلق کس تھانے سے تھا؟
جواب: سب انسپکٹر عمران منیر تھانہ مارگلہ اسلام آباد کے ایس ایچ او تعینات تھے۔

سوال 2: ایس ایچ او عمران منیر کا انتقال کیسے ہوا؟
جواب: فراہم کردہ معلومات کے مطابق وہ دورانِ ڈیوٹی حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

سوال 3: عمران منیر کی نمازِ جنازہ کہاں ادا کی گئی؟
جواب: ان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

سوال 4: نمازِ جنازہ میں کن اہم شخصیات نے شرکت کی؟
جواب: نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری، ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی، دیگر اعلیٰ پولیس افسران، اہلِ خانہ اور شہریوں نے شرکت کی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:18 AM
طلوع آفتاب06:45 AM
ظہر11:54 AM
عصر02:42 PM
مغرب05:02 PM
عشاء06:29 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6