پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی، چین کے خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیرملکی بن گئے
پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی چین کے انسانی خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعے کامیابی سے خلا میں پہنچ گئے ہیں۔ وہ زمین کے مدار میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی اور چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیرملکی خلاباز بن گئے ہیں۔

مشن کی روانگی 25 نومبر کو چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ہوئی۔ تین رکنی عملے میں پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کے علاوہ چینی خلاباز تانگ ہونگبو اور وو یی شامل ہیں۔ مشن کی قیادت تانگ ہونگبو کر رہے ہیں، جبکہ ذیشان علی نے پے لوڈ اسپیشلسٹ کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔
چین کی خلائی ایجنسی کے مطابق خلائی جہاز کامیابی سے مدار میں داخل ہونے کے بعد تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا۔ اس عمل میں تقریباً ساڑھے تین گھنٹے لگے، جس کے بعد تینوں خلابازوں کی اسٹیشن میں آمد کا راستہ ہموار ہوگیا۔ ذیشان علی تقریباً ایک ہفتہ خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے، جہاں وہ سائنسی تجربات میں حصہ لیں گے۔ مشن کے اختتام پر وہ شین ژو-23 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئیں گے۔
مشن کی روانگی سے قبل جیوچوان خلائی مرکز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور چین کے پرچم لہرائے گئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی تقریب میں شریک ہوئے اور پاکستانی خلاباز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ستاروں سے آگے کا سفر شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک خلاباز نہیں بلکہ پوری قوم، نوجوان نسل، سائنس دانوں اور قومی خوابوں کا سفر ہے۔ انہوں نے ذیشان علی اور خرم داؤد کی تربیت اور محنت کو بھی سراہا۔ وزیراعظم کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی اب خلائی تعاون میں بھی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، جبکہ حکومت سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کو ترجیح دے رہی ہے۔
چینی خلائی ایجنسی اور سپارکو کے اشتراک سے ہونے والا یہ مشن پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے
【Video】First Space Group Photo of Chinese and Foreign Astronauts!Keep it up, China Space Program! The #Shenzhou24 crew, comprisng Chinese astronauts Tang Hongbo, Wu Yi and #Pakistani astronaut Muhammad Zeeshan Ali, entered China's #Tiangong space station on Nov 25. 🚀🛰️ https://t.co/R2wM19iFUs
— Global Times (@globaltimesnews) November 25, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: پاکستان کے پہلے خلاباز کون ہیں؟
جواب: محمد ذیشان علی زمین کے مدار میں جانے والے پہلے پاکستانی خلاباز ہیں۔
سوال 2: محمد ذیشان علی کس خلائی مشن میں شامل ہیں؟
جواب: وہ چین کے انسانی خلائی مشن شین ژو-24 میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے شامل ہیں۔
سوال 3: محمد ذیشان علی نے کون سا تاریخی اعزاز حاصل کیا؟
جواب: وہ زمین کے مدار میں جانے والے پہلے پاکستانی اور چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیرملکی خلاباز ہیں۔
سوال 4: محمد ذیشان علی خلا میں کتنے دن قیام کریں گے؟
جواب: دستیاب اطلاعات کے مطابق وہ تقریباً ایک ہفتہ خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے اور سائنسی تجربات میں حصہ لیں گے۔




