صدر زرداری سے بنگلا دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ملاقات، 26 معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان بنگلا دیش تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے بنگلا دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے زور دیا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات خودمختار مساوات، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر استوار ہونے چاہئیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ تاریخ، ثقافتی روابط اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور رکھتے ہیں، جو دوطرفہ تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کو ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہیے۔
انہوں نے زراعت، صنعت، فوڈ سیکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ڈیجیٹل گورننس اور دفاع کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان زیر غور تقریباً 26 مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی، جس سے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے راستے کھلیں گے۔
انہوں نے بنگلا دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید پیش رفت کا ذریعہ قرار دیا۔
ملاقات میں پارلیمانی روابط مضبوط بنانے کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ قائم کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔
اس ملاقات کو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سفارتی، پارلیمانی اور اقتصادی روابط کے فروغ کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
READ MORE FAQS
سوال 1: صدر آصف علی زرداری سے بنگلا دیش کے کس عہدیدار نے ملاقات کی؟
جواب: صدر مملکت آصف علی زرداری سے بنگلا دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم نے ملاقات کی۔
سوال 2: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ملاقات میں کیا طے پایا؟
جواب: دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور تجارت، تعلیم، زراعت، صنعت، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
سوال 3: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کتنی مفاہمتی یادداشتیں زیر غور ہیں؟
جواب: صدر آصف علی زرداری کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تقریباً 26 مفاہمتی یادداشتیں زیر غور ہیں، جنہیں جلد حتمی شکل دینے کی امید ہے۔
سوال 4: صدر زرداری نے پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کی بنیاد کیا قرار دی؟
جواب: صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات خودمختار مساوات، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر استوار ہونے چاہئیں۔






