صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو 26ویں، 27ویں ترمیم اور عمران خان کی قید پر بھی کرایا جائے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری ملتان پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے

صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو 26ویں، 27ویں ترمیم اور عمران خان کی قید پر بھی کرایا جائے، بلاول بھٹو

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے تو 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم سمیت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی قید کے معاملے پر بھی عوامی رائے لی جانی چاہیے۔

ملتان پریس کلب میں میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں نئے چارٹر آف ڈیموکریسی کی ضرورت ہے۔ سیاست دانوں کو عوام کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا پنجاب اور سندھ میں مؤقف ایک ہی ہے اور پارٹی دونوں صوبائی اسمبلیوں کی منظور کردہ قراردادوں کی حمایت کرتی ہے۔ ان کے مطابق سندھ اسمبلی متعدد مرتبہ صوبے کی تقسیم کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے، جبکہ وہ خود بھی پنجاب کی تقسیم کے حق میں نہیں ہیں۔

بنگلہ دیشی اسپیکر حافظ الدین احمد کا اسلام آباد میں بیان
بنگلہ دیشی اسپیکر حافظ الدین احمد نے 1971 میں بھارت کے کردار اور پاکستان بنگلہ دیش تعلقات پر گفتگو کی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کرانے سے مزید تنازع پیدا ہو سکتا ہے۔ اگر اس معاملے پر عوامی رائے لی جا سکتی ہے تو آئینی ترامیم اور عمران خان کی سیاسی قید کے حوالے سے بھی عوام سے رجوع کیا جانا چاہیے۔

پیپلزپارٹی چیئرمین نے ایک بار پھر سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل جمہوری طریقے سے نکالا جانا چاہیے۔ ان کے بقول نوجوان ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود بے روزگار ہیں اور عام آدمی کی معاشی مشکلات بھی شدید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام پر سیاسی جماعتوں کا اعتماد بحال کیے بغیر انتخابات اور ریفرنڈم متنازع رہیں گے، کیونکہ موجودہ انتخابات پر حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اعتراضات ہیں۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ تمام اہم فیصلے پارلیمان میں ہونے چاہئیں اور پارلیمان کو مؤثر طور پر فعال بنایا جائے۔

مخصوص نشستوں کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے بعد ایوان میں ملنے والی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھیں اور انہیں ہی ملنی چاہیے تھیں۔

کراچی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت نے شہر میں امن قائم کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے اور صوبے کے حق میں ہونے والی ریلی سے امن و امان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق اس مسئلے کا حل سیاسی مکالمے اور جمہوری طریقہ کار کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پورے جنوبی پنجاب میں موجود ہے اور شفاف انتخابات کی صورت میں پارٹی پورے پنجاب میں نظر آئے گی۔ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ وہ مفاہمت کے لیے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

خون ریزی سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ انہوں نے کبھی خون ریزی کی دھمکی نہیں دی اور اس معاملے پر پہلے بھی اپنا مؤقف واضح کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی خون لینے نہیں بلکہ ملک کو دینے والی جماعت ہے۔


READ MORE FAQS”

سوال 1: بلاول بھٹو نے کن معاملات پر ریفرنڈم کی تجویز دی؟

جواب: بلاول بھٹو نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم اور عمران خان کی سیاسی قید کے معاملے پر عوامی رائے لینے کی تجویز دی۔

سوال 2: بلاول بھٹو نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کیا مؤقف اختیار کیا؟

جواب: انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کی منظور کردہ قراردادوں کی حمایت کرتی ہے اور وہ پنجاب کی تقسیم کے حق میں نہیں ہیں۔

سوال 3: بلاول بھٹو نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی ضرورت کیوں بیان کی؟

جواب: ان کے مطابق ملک کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات میں سیاست دانوں کو عوامی ریلیف اور جمہوری نظام کی بہتری کے لیے نئے چارٹر آف ڈیموکریسی کی ضرورت ہے۔

سوال 4: بلاول بھٹو نے پارلیمان کے کردار سے متعلق کیا کہا؟

جواب: انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اہم فیصلے پارلیمان میں ہونے چاہئیں اور پارلیمان کو مؤثر طور پر فعال بنایا جائے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:22 AM
طلوع آفتاب06:49 AM
ظہر11:55 AM
عصر02:41 PM
مغرب05:00 PM
عشاء06:28 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6