1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی، پاکستان کو کمزور کیا، بنگلہ دیشی اسپیکر
اسلام آباد: بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد نے کہا ہے کہ 1971 کی جنگ میں بھارت نے بنگالی عوام کی مدد نہیں کی بلکہ اس کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا تھا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی ممکنہ وطن واپسی، عوامی لیگ اور پاکستان بنگلہ دیش تعلقات سے متعلق بھی اہم بیانات دیے ہیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ الدین احمد نے کہا کہ گزشتہ 15 سال کے دوران بنگلہ دیش ہمسایہ ملک کی کالونی بن چکا تھا اور اس صورتحال میں عوام مشکلات کا شکار رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگالی عوام جمہوریت پسند ہیں اور کسی بھی قسم کی آمریت برداشت نہیں کرتے۔
شیخ حسینہ سے متعلق سوال پر بنگلہ دیشی اسپیکر نے کہا کہ اگر وہ وطن واپس آئیں تو انہیں سیدھا جیل جانا پڑے گا۔ ان کے بقول شیخ حسینہ نے ایک ایسے ملک میں پناہ لے رکھی ہے جسے وہ مسلم دشمن سمجھتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے نہ کیا تو ڈھاکا عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے گا۔

حافظ الدین احمد نے دعویٰ کیا کہ شیخ حسینہ کی جانب سے 16 دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان اپنے کارکنوں کو مطمئن کرنے کے لیے کیا جاتا ہے اور ان کے خیال میں وہ آئندہ 10 سال تک بنگلہ دیش واپس نہیں آئیں گی۔
عوامی لیگ کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت ایک دہشت گرد جماعت بن چکی ہے اور بنگلہ دیشی حکومت اس پر پابندی کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔
بنگلہ دیشی اسپیکر کا کہنا تھا کہ 1971 میں بھی عوام نے جمہوریت کا مطالبہ کیا تھا، لیکن انہیں یہ حق نہیں دیا گیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 1975 میں بنگلہ دیش میں یک جماعتی نظام متعارف کرایا گیا، جس کے باعث ملک کو حقیقی جمہوریت میسر نہ آ سکی۔ ان کے مطابق رواں سال فروری میں ہونے والے انتخابات شفاف تھے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ الدین احمد نے کہا کہ دونوں ممالک میں پارلیمانی نظام ایک جیسا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہونا چاہیے۔ انہوں نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے بنگلہ دیشی امیدوار کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے تنازع کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ حافظ الدین احمد 23 نومبر سے پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے کسی اسپیکر کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس کے دوران دونوں ملکوں کے پارلیمانی روابط اور باہمی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
بنگلہ دیش پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرام کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس آمد
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے سینئر افسران کے ہمراہ بنگلہ دیشی وفد کا استقبال کیا
بنگلہ دیش پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرام نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے
پودا لگانے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کی ترقی، خوشحالی اور استحکام سمیت دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین دوستی اور تعاون کے فروغ کے لیے خصوصی دعا کی گئی
بنگلادیش کے اسپیکر حفیظ الدین احمد بیر بکرم نے وفد کے ہمراہ قومی اسمبلی کے ہال کا بھی دورہ کیا
اسپیکر قومی اسمبلی نے وفد کو قومی اسمبلی ہال کے تاریخی پس منظر اور قانون سازی کے طریق کار سے آگاہ کیا
#FirstBangladeshSpeakerVisit #PakistanBangladeshFriendship #HistoricVisit #ParliamentaryDiplomacy #BilateralRelations #ParliamentaryCooperation
@AyazSadiq122 @ForeignOfficePk @BDMOFA @PakinBangladesh @appcsocialmedia @PTVNewsOfficial @demp_moib @MoIB_Official
— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) November 25, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: بنگلہ دیشی اسپیکر حافظ الدین احمد نے 1971 سے متعلق کیا کہا؟
جواب: انہوں نے کہا کہ 1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزور کیا۔
سوال 2: شیخ حسینہ کی واپسی سے متعلق بنگلہ دیشی اسپیکر کا کیا مؤقف ہے؟
جواب: ان کا کہنا ہے کہ اگر شیخ حسینہ بنگلہ دیش واپس آئیں تو انہیں جیل جانا پڑے گا۔
سوال 3: کیا بنگلہ دیشی حکومت عوامی لیگ پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے؟
جواب: حافظ الدین احمد کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت عوامی لیگ پر پابندی لگانے کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔
سوال 4: پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کے بارے میں اسپیکر نے کیا کہا؟
جواب: انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا تعلق مزید گہرا ہوگا اور پاکستان بنگلہ دیش کے پارلیمانی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔




